کولگام میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں

سوپور میں رائفل سے حادثاتی گولی چلنے سے ایس او جی اہلکاز خمی

سرینگر/10دسمبر/سی این آئی// جنوبی ضلع کولگام کے نہامہ علاقے میںمسلح جنگجوئوں نے سی آرپی ایف کیمپ کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ ادھر شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک ایس او جی اہلکار اُس وقت زخمی ہوا جب اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی چلی ۔ مذکورہ اہلکار کو زخمی حالت میںہسپتال پہنچایا گیا جہاںاس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تجرنامی گائوں میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی پر معمور ایک ایس او جی اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و عمالجہ جاری ہے تاہم اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ اسی دوران جنوبی ضلع کولگام کے نہامہ علاقے میں جمعرات کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کے 18بٹالین کے کیمپ کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چونک کر کیمپ کے باہر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ ادھر حملے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Comments are closed.