وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

جموں کشمیر کے ہائی کورٹ کے سنیئر جج راجیش بنڈل قائممقام چیف جسٹس مقرر

سرینگر/09دسمبر: وزارت قانون و انصاف کی جانب سے 8 دسمبر کو چیف جسٹس گیتا مِتل کے ریٹائرمنٹ کے بعد جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین ہند کی دفعہ 223 کے تحت جسٹس راجیش بنڈل کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزارت قانون و انصاف کا نوٹیفیکیشن میں جسٹس راجیش بنڈل 9 دسمبر سے کارگزار چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ میں جسٹس گیتا مِتل کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی جہاں عدالت کے سنیئر ججز کے علاوہ وسنیئر وکلائبھی موجود تھے۔الوداعی تقریر میں جسٹس گیتا متل نے کہا کہ جب خدا ایک دروازہ بند کرتا ہے تو وہ آپ کے لیے محل کے دروازے کھولتا ہے۔ مجھے اس بات پر پورا یقین ہے کہ میرے لیے نئے دروازہ کھل جائیں گے۔ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس بنڈل نے 1985 میں کْروشیتر یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ سے اپنے قانونی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے سنہ 2004 تک سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل میں چنڈی گڑھ انتظامیہ کی نمائندگی کی۔اس کے علاوہ جسٹس بنڈل نے سنہ 1992 سے جسٹس کے عہدے پر فائض ہونے تک ہائی کورٹ اور سینٹرل ایڈمنسٹریٹ ٹربیونل کے سامنے ‘ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن’ کے پنجاب اور ہریانہ علاقوں کی نمائندگی کی۔

Comments are closed.