ہندوپاک افواج کے میان جاری سرحدی کشید گی کے بیچ ؛ بھارت کی ایک اور اسٹرئک کی اطلاع کے بعد پاکستان نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے
سرینگر/09دسمبر/سی این آئی// بھارت کی فوج کی طرف سے ایک اور’’ فالس فلیگ آپریشن‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی اطلاعات ملنے پر پاکستان میں فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی سرحدی پر کشیدگی جہاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت ایک بار پھر سٹرائک کرکے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ائر سٹرئک کرسکتا ہے اس اطلاع کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی اور بری فوج کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس میںبتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلم کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دباو بھی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھڑک ماری اور کہا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دے دیا ، جس پر پاکستان نے بھی فوری بھرپور ردعمل دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی حرکت سے قبل گزشتہ برس فروری میں دیے گئے پاکستان کے موثر جواب کو یاد رکھے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہاتھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، امت شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں سرجیل اسٹرائیک کی جائیں ، یہ خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے فوری ردعمل دیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس فروری میں ہوئی اپنی شکست کو مت بھولے ، پاکستان نے گزشتہ برس فروری میں جو موثر جواب دیا تھا، بھارت اسے یاد رکھے۔
Comments are closed.