پیرپنچال کے آر پار تیسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال جاری ، وادی شدید سردی کی لپیٹ میں

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ، سرینگر میں مطلع ابر آلود اور جنوبی کشمیر میں بارشیں ہوئی

سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ، آج سے موسم میں بہتری کا امکان

سرینگر/09دسمبر: پیرپنچال کے آر پار تیسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال جاری ہی جس دوران بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع آبر آلو د اور بیچ بیچ میں ہلکی بارشوں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ خراب موسمی صورتحال کے باعث سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت دوسرے روز بھی معطل رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ٹریفک کی آوجاہی جاری تھی ۔ ادھر محکمہ موسمیت نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ادھر انتظامیہ نے جموں کشمیر اور لداخ کے کئی علاقوں میں تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرد ی ہے اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عئن مطابق پیر پنچال کے آر پار تیسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال جاری رہی اور مشہور سیاحتی مقاما ت پر تازہ برفباری جبکہ کئی ایک میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پرمسلسل تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہر سرینگر میں آسمان ابر الود رہا جبکہ جنوبی کشمیر کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دن بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کیساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی اپر وٹ کی پہاڑیوں اور گلمرگ میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی اور دو سے تین انچ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 10دسمبر کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے

Comments are closed.