کسانوں کی جانب سے بھارت بند کی کال ؛ سرینگر پریس کالونی میں سکھوں نے کیا احتجاج درج

سرینگر/08دسمبر: کسانوں کی جانب سے بھارت بند کی کال کے سلسلے میںیونائٹیڈ سکھ فورم نے سرینگر میں احتجاجی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پریس کالونی سرینگرمیں اپنا احتجاج درج کیا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کسانوں کی جانب سے آج بھارت بند کی کال دی گئی تھی جس کے چلتے آج سرینگر میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سکھوں کی تنظیم یونائٹیڈ سکھ فورم کے لیڈران نے پریس کالونی میںاحتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ اپنی یکجہتی ظاہرہ کی۔ یو ایس ایف کے متعدد سکھ لیڈران نے منگل کے روز سرینگر پریس کالونی میں جمع ہوکر کسانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوںمیں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جن پر کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے الفاظ تحریر تھے ۔اس دوران یونائٹیڈ سکھ فورم کے پریذیڈنٹ بکرم سنگھ نے بتایاکہ بھارت بھر میں کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کیلئے یہاں یہ احتجاج درج کرلیاگیا ہے ۔

Comments are closed.