ریاسی اور راجوری میں دو الگ الگ سڑک حادثات ؛ 2خواتین سمیت 3افراد لقمہ اجل،متعدد زخمی،کئی ایک کی حالت نازک

سرینگر/08دسمبر: ریاسی میںایک مسافر گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ راجوری میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منجکوٹ راجوری میںمنگل کے روز ایک گاڑی زیرنمبر (JK02AB-4075)کٹرمل منجکوٹ کے نزدیک گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 46سالہ پروین اختر اہلیہ محمد یونس موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس حادثے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت 55سالہ محمد یونس ولد جان محمد اور اس کا بھائی سجاد احمدساکنا ن کالابن منڈھر کے بطور ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ دریں اثناء ریاسی میںایک مسافر گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چسانہ راجوری میںایک مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں موقعے پر ہی فوت ہوئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ پویس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ تاہم فوری طور پر مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ۔

Comments are closed.