فوٹو اسٹیٹ میشن میں اچانک دھماکے سے تین ملازمین زخمی ؛ زرعی یونیورسٹی کے شالیمار کیمپس میں سراسیمگی پھیل گئی
سرینگر/08دسمبر: شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر میں منگل کو اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب فوٹو اسٹیٹ میشن میں پُر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے تین ملازمین زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق زرعی یونیورسٹی (سکاسٹ کشمیر ) کے شالیمار کیمپس کے رجسٹریشن شعبہ میں منگل کی صبح اچانک ایک پُر اسر ار دھماکہ ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ فوٹو اسٹیٹ میشن میںہوا جس کے نتیجے میں تین ملازمین جو رجسٹریشن شعبہ میں کام کرتے ہیںکو معمولی چوٹیں آئی جس کے بعد انہوں نے مرہم پٹی کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے رجسٹریشن شعبہ میں فوٹو اسٹیٹ میشن میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملازمین کو معمولی چوٹیں آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکا دھماکہ کس وجہ سے پیش آیا ۔
Comments are closed.