سرینگر/5دسمبر: پردیش کانگریس نے انتظامیہ پر نامزد امیدواروں اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نامزد امیدواروں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق پردیش کانگریس کے دو سینئرلیڈروں پیرزادہ محمد سید اور غلام نبی مونگا نے الزام لگایاکہ جموں کشمیرانتظامیہ کی جانب سے کانگریس کے نامزد امیدواروں اور پارٹی کے سینئرلٰیڈرو کوالیکشن مہم کے دوران معقول سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ڈی ڈیٰ سی الیکشن کے دوران انہیں عوام سے رابطہ قائم کرنے میں مشکلو ں کاسامناکرناپڑتا ہے پارٹی کے سینئرصد جی این مونگانے الزام لگایاکہ پارٹی کی جانب سے جوڈی ڈی سلیکشن کئے لے امیدوار نامزد کے گے ہیں انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے اور انتظامیہ نامزد امیدواروں اور سینئرلیڈروں کی زندگیوں کے ساتھ کھکواڑ کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نامزد امیدواروں اور مین سٹریم پارٹیوں کے لیڈروں کوسیکورٹی فراہم کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے تاہم سرکار اپنی ذمہ دایوں کونبھانے میںبری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے جانبداری کا مظاہراہ کیاجارہاہے جو قوائد وضوابط کے منافی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.