وزرات داخلہ کی جانب سے ٹوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد این آئی اے نے نگروٹہ جموں جھڑپ کی تحقیقات کا باضابطہ طور آغاز کر دیا
سرینگر/04دسمبر/سی این آئی// وزرات داخلہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے نگروٹہ جموں میںمسلح جھڑپ کی تحقیقات کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ این آئی اے علاقے میں سال رواں کے ابتدا میں بھی ہوئی جھڑپ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے نگروٹہ علاقے میں گزشتہ ماہ ہوئی جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کی تحقیقا ت قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے شروع کر دی ہے ۔ جھڑپ سے متعلق وزرات داخلہ کی جانب سے یہ نو ٹیفکیشن جاری کر دی گئی تھی جس میں این آئی اے کو اس معاملے کی تحقیقات کی ہدایت سونپ دی گئی تھی ۔ این آئی اے کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کی 19تاریخ کو بان ٹول پلازہ کے نزدیک ہوئی مسلح تصادم آرائی جس میں جیش محمد سے وابستہ چار جنگجو ہلاک ہو گئے تھے کے علاوہ این ائی اے پہلے ہی سال رواں کے ماہ جنوری میں علاقے میں پیش آئی ایک اور مسلح تصادم آرائی کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ یہ بات قابل امرکے کہ گزشتہ ماہ کی 19تاریخ کی صبح نگروٹہ میں اس وقت مسلح تصادم آرائی ہوئی جب ٹرک میں سوار بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوئوں کو روکنے کا اشارہ کیا گیا جس کے بعد علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی اور اس جھڑ پ میں جدید ہتھیار سے لیس چار جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپ کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا تھا ۔ جھڑپ کے بعد این آئی اے کے اہلکاروں نے جھڑپ کے مقام کا دورہ کرکے وہاں حالات کا جائیزہ لیا تھا ۔
Comments are closed.