ڈی ڈی سی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ؛ جموں میں ووٹروں کو خریدنے والا گرفتار ، رقم ضبط

سرینگر/04دسمبر: ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹروں کو خریدنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہزاروں روپے برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں آج جمعہ کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے گئے جس دوران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے دامنا علاقے میں ایک شخص سے 58,695 روپے نقدی برآمد کرلئے گئے جو وہ ووٹروں میں تقسیم کرنے کی غرض سے ساتھ لایا تھا ۔ پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص ووٹروں کو پیسے دیکر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے کہتا تھاتاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ گزشتہ دو مراحل کے انتخابات میں بھی مذکورہ شخص نے ووٹروں میں روپے تقسیم کئے تھے یا نہیں ۔ یاد رہے کہ 4دسمبر جمعہ کے روز جموں کشمیر کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں 33نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے جس میں 16کشمیر اور 17جموں صوبے کی ہیں ۔

Comments are closed.