فوج میں خود کشی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ؛شوپیاں میں ایک فوجی اہلکار نے خود کشی کی ، 24گھنٹوں میں دوسرا واقع

سرینگر/03دسمبر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے جمعرات کی صبح نامعلو م وجوہات کی بناء پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کردی ہے ۔ اس طرح سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہ اس طرح کا دوسرا واقع ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات فوج و فورسز اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کرنے کے رجحان میں کوئی کمی نہیں ہورہی ہے اور یہاں پر مختلف جگہوں پر تعینات فوجی اہلکار زہنی تنائو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خود کشی کا راستہ اپنا رہے ہیں ۔ تازہ واقعے میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تعینات ایک اور فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 62ہیڈ کوارٹرس کے ساتھ وابستہ ایک اہلکار چندرا پاٹل نے جمعرات کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ مہلوک اہلکار شوپیاں کے زاوورہ منلو علاقے میں تعینات تھا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ جبکہ ابتدائی طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ فوجی اہلکار نے اس طرح کا راست قدم کیونکر اُٹھایا ۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات بی ایس ایف کی 118بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار کانسٹیبل بھرندرسنگھ نے اسی طرح کا اقدام اُٹھاتے ہوئے سرکاری بندوق کا استعمال کرکے اپنی زندگی ختم کی ۔

Comments are closed.