وادی میں خود کشیوں کا بڑھتا رجحان ؛ شالیمار سرینگر میں ایک شخص کی مبینہ خود کشی
سرینگر/یکم دسمبر: سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار میں ایک ادھیڑ عمر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔علاقے میں سنسنی کاماحول پھیل گیاجبکہ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار کے بانیگام علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 50سالہ کو اپنے گھر میں رسی کے پھندے سے لٹکتا ہوا پایا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز ایک شخص بشیر احمد ولد غلام محمد ساکن بانیگام نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو رسی کے پھندے سے باند ھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچی اس دوران پولیس کی ٹیم نے نعش کو اپنی تحویل میںلیکر اس سلسلے میں ایک کیس زیر دفعہ 174درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔
Comments are closed.