اوڑی سڑک حادثہ،ایک خاتون لقمہ اجل ، تین افراد زخمی

سرینگر جموںشاہراہ پر ٹرک لڑھکنے سے ڈرائیور کی موت

سرینگر/30نومبر: اوڑی بارہمولہ میں سوموار کے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ دیگر تین افراد مجروح ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ادھر اتوار رات دیر گئے سرینگر جموں شاہراہ پر سرنل کے مقام پر ٹرک لڑھک جانے سے ڈرائیور کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی قصبہ اوڑی میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بارہمولہ کے اْوڑی میں پیر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک45سالہ خاتون جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور تین افراد زخمی ہوگئے۔حکام نے جاں بحق خاتون کی شناخت نذیرا بیگم کے طور کی۔انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اْن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر گزشتہ شب ایک ٹرک زیر نمبر (JK-02AQ 7757ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس دوران ٹرک میں سوار ڈرائیور 37سالہ سبزار احمد تیلی ولد عبدالعزیز تیلی ساکن حسن پورہ بجبہاڑہ اننت نگ موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔اس سلسلے میں پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.