انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین معطل
ضلع ڈپٹی الیکشن کمشنر پلوامہ انکوائری آفیسر نامزد ، 15دن میںمکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
سرینگر/30نومبر: جنوبی ضلع پلوامہ میں انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے الزام میں چار ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ضلع الیکشن آفیسر کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کرکے انہیں 15دنوں کے اندر اندر مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع الیکشن پنچایت الیکشن افسروڈپٹی کمشنر پلوامہ،اکٹر راگھو لنگر نے انتخابی مہم کو ناکام بنانے میں ملوث چار ملازمین کو معطل کردیا ہے۔الیکشن آفسر کے مطابق یہ ملازمین انتخابی مہم چلانے والے سرپنچ / پنچ و انتخابات اور ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔ضلع انتخابی آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ای ای آر او پلوامہ / لتر بلاک کی رپورٹ کے مطابق آر ڈبلیو بلاک پلوامہ کے دو جے ای اخیل گنڈوترا اور نذیر احمد انتخابات سے متعلق فرائض کی پامالی کے علاوہ خلل انگیز رویہ کی نمائش میں ملوث پائے گئے جو انتخابی عمل کو روکنے کے بھی مترادف تھے۔اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر (ڈپٹی ڈی ای او) کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے کی انکوائری کی جا سکے اور ملوث افراد کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پندرہ دن میں انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔اس سے قبل ظہور احمد وانی، ایس ڈی ایچ ترال میں نرسنگ آرڈرلی کے طور پر کام کرنے والے اور ہیلپر آبپاشی سب ڈویڑن ترال، محمد خلیل کو بھی معطل کردیا گیا تھا جو انتخابی مہم چلانے / انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو ڈرانے میں ملوث پائے گئے تھے۔دونوں ملازمین کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے دفتر سے منسلک کیا گیا ہے۔
Comments are closed.