سرینگر/30نومبر: پونچھ میں ہند وپاک سرحدوں پر فوج بر ی اور فضائی فوج کو اُس وقت ہائی الرٹ پر رکھا گیا جب بھارتی حدود میں ایک پاکستانی جنگی طیارے کی مشکوک پرواز مشاہدے میں آئی ۔ پاکستانی فضائی کے طیاری کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں بھارتی فضائیہ پتہ لگارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں سوموار کی صبح اُس وقت بری و فضائی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا جب بھارتی سرحدی حدود میں پاکستانی جنگی طیارے کی مشکوک نقل و حمل محسوس کی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع پونچھ میں پیر کی صبح ایک مشتبہ پاکستانی طیارے کی کنٹرول لائن کے نزدیک پرواز کے بعد ہائی الرٹ جاری کریا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور اس کا پتہ اْس وقت چلا جب کنٹرول لائن کے نزدیک شاہپور اور سوجیان کے درمیان دھوئیں کی ایک لکیر بن گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشتبہ طیارے نے کنٹرول لائن کے نزدیک کم و بیش ساڑھے تین کلو میٹر تک پرواز کی۔انہوں نے مزید کہا چونکہ یہ بات طے ہے کہ کسی بھارتی طیارے نے وہاں سے کوئی اڑان نہیں بھری اس لئے جو دھوئیں کی لکیر پائی گئی ہے وہ پاکستانی طیارے کی پرواز سے ہی پیدا ہوئی تھی۔ پاکستانی جنگی طیارے کی مشکوک نقل و حمل محسوس ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ اور بری فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحدوں پر جنگی طیارے کی مشکوک نقل و حمل کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ ادھر کام نے اس معاملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فضائیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے تاکہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کی جاسکے۔ذرائع نے مزید کہا کہ اگر چہ فضائیہ کی طرف سے ابھی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.