کسی بھی امیدوار کو انتخابی مہم چلانے سے روکا نہیں گیا ، محبوبہ مفتی باہر جاتے وقت سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرے / الیکشن کمشنر
سرینگر/30نومبر: ضلع ترقیاتی کونسل اور ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میںتمام پولنگ بوتھ حساس ہے اور تما م بوتھوں میں مکمل حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیںکی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے الیکشن کمشنر نے کہا کہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کیلئے کل ملا کر2142 پولنگ اسٹیشن ہے جن میں میں سے 1305 کشمیر اور 837 جموں میں ہیں۔ اسی دوران الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی بھی امید وار کو انتخابی مہم چلانے سے روک نہیں دیا گیا ہے اور محبوبہ مفتی کو چاہئے کہ وہ باہر جانے کے وقت سیکورٹی پروٹوکول پر مکمل طور پر عمل کریں ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل اور بلدیاتی چنائو کے انتخابات کو لیکر آج یعنی منگل کو دوسرے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ڈی سی اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کشمیر میں ہر پولنگ بوتھ حساس ہے اور دوسرے مرحلے کے لئے حفاظتی انتظامات مناسب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہکل انتخابات ہوں گے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ کھل کر گھروں سے نکلیں گے اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ کے کے شرما نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی کے 280 حلقے ہیں اور ہر ضلع میں 14 حلقے ہیں۔ دو مرحلے میں کشمیر میں 25 اور جموں خطے میں 18 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ نہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے 321 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 196 کشمیر سے اور 125 جموں میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے کیلئے کل ملا کر 2142 پولینگ اسٹیشن ہے جن میں سے 1305 کشمیر اور 837 جموں میں ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پی اے جی ڈی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ پر ان کی طرف سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں اور وہی آئی جی پی کشمیر کو بھیجی گئی ہیں ، جنھوں نے اس معاملے کو متعلقہ ایس ایس پیز کے پاس اٹھایا ہے۔ ‘میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ کسی بھی امیدوار کو انتخابی مہم سے منع نہیں کیا گیا ہے اور یہ کہ سیکورٹی کے بعض اوقات خطرہ بھی موجود ہیں۔ ہمارے لئے انسانی جانوں کا تحفظ ضروری ہے ۔ امیدواروں کو پولیس کو مطلع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ ان کی انتخابی مہم کے لئے حفاظتی انتظامات کے ضروری انتظامات کیے جائیں۔پی ڈی پی کے سربراہ محبوبہ مفتی کے ان الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ محبوبہ سابقہ وزیر اعلیٰ جموںکشمیر کی رہ چکی ہے اور اس کیلئے پولیس کے پاس ایک وٹوکول موجود ہے جس پر جب بھی وہ باہر جانے کی کوشش کرتی ہے تو پولیس کو ان کے پیچھے رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک جمعہ کی بات ہے وہ اس دن انتخابی مہم کیلئے نہیں جا رہی تھی ۔ کے کے شرما نے کہا کہ وہ مناسب پروٹوکول کے تحت اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے میں آزاد ہیں ۔ شرما نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کریں اور قطاروں میں رہتے ہوئے چہرے پر ماسک پہنیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج دوسرے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالیںجا رہئے ہیں ۔
Comments are closed.