سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل میں ڈاکٹروں کی کمی سے مریض مایوس

ہسپتال میں ادویات اور صفائی کا فقدان لوگوںکیلئے ذہنی کوفت کا سبب

سرینگر/28نومبر/سی این آئی// پرائمری ہیلتھ سنٹروں میںڈاکٹر تعینات تو ہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اس حوالے سے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سے لوگ بغیر علاج و معالجہ کے ہی واپس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ضلع گاندربل میں پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں سرجن ڈاکٹر صاحبان تعینات ہیں جو وہاں آنے والے مریضوں کا علاج و معالجہ کرتے ہیںتاہم سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندبل میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتال میں علاج کرنے کیلئے آنے والے مریض بغیر علاج ہی واپس اپنے گھروں کوجانے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ گاندربل سے سی این آئی نمائندے نے لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں گاندربل ، کنگن ، فقیر گجری اور دیگر دور دراز اور پہاڑی علاقوں سے مریض جن میں اکثر خواتین اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تاہم پچاس پچاس کلو میٹر دور کا سفر طے کرنے کے باوجود لوگوں کو علاج ومعالجہ فراہم نہیں ہورہاہے ۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی بھی لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے ہسپتالوں میں گورنمنٹ سپلائی سے ملنے والی ادویات جس میں اینٹی ریبیز، ٹیٹن ٹاکسائڈ ، سیفکزائم،اور دیگر اہم ادویات شامل ہیں اکثر اوقات دسیتاب نہیں ہوتی ہے اور مریض بازاروں سے لانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں صفائی کا بھی کافی فقدان پایا جارہا ہے اور صفائی نہ ہونے کے سبب علاج کیلئے آنے والے مریض ذہنی کوفت کے شکار ہورہے ہیں اور سنٹیشن کا نظام درست کرنے میں متعلقہ حکام کی مجرمانہ غفلت سے لوگ پریشان ہے ۔ اس حوالے سے نمائندے نے جب متعلقہ ہیلتھ آفسیر سے بات کرنی چاہئے تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔

Comments are closed.