جموں و کشمیر بینک میں بینکنگ ایسوسی ایٹ تقرریوں کیلئے آن لائن امتحان یکم جنوری سے شروع ہوگا

PO کا Mainامتحان 27دسمبر کو لیا جا رہا ہے

سرینگر / 27نومبر :-جموں و کشمیر بینک میں بینکنگ ایسو سی ایٹ کی 1500خالی اسامیوں کی بھرتی کیلئے آن لائن امتحان یکم جنوری2021سے شروع ہورہے ہیں جس میںایک لاکھ43ہزار7سو63امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔یہ امتحان جموں و کشمیر یونین ٹریریٹری کے علاوہ بیرون ریاست کے کئی امتحانی مراکز پر منعقد کرائے جائینگے جو 31جنوری2021تک جاری رہیں گے جسکے لئے نوٹیفکیشن بہت جلد مشتہر کی جائے گی۔ ان امتحانوں کا انعقاد ملک کی ایک سرکردہ اور باوقار نوڈل ایجنسی انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) ممبئی کر رہی ہے جو ملک کے تمام بینکوں میں بھرتی کا عمل انجام دے رہی ہے اور جموں و کشمیر بینک کیلئے انہیں تکنیکی مشاورت میں ماہر ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS) کا اشتراک حاصل ہے۔
دریں اثناء جے کے بینک میں پروبیشنری آفیسرس کی350خالی اسامیوں کیلئے 25 نومبر سے preliminaryامتحان39امتحانی مراکز پر جاری ہے جو یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا اور اسکے صرف 26دنوں بعد ان اسامیوں کیلئے Mainامتحان27دسمبر2020 کو صرف ایک دن میںمکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر بینک میں بینکنگ ایسو سی ایٹ اور پروبیشنری آفیسر خالی اسامیوںکیلئے یہ امتحانات IBPSکی وساطت سے منعقد ہورہے ہیں اور جموں و کشمیر بینک صرف ان امتحانات کی شفافیت کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ امتحانی سینٹروں کا انتخاب امیدوار کی ترجیح اور آسائش کے مطابق ہی کیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.