وادی میں گزشتہ شب زلزلہ کے جھٹکے ؛ زلزلے کی شدت 4.5ریکٹر پیمانے پر درج

سرینگر/27نومبر: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے بیچ بیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں تازہ واقعے میں گزشتہ شب دیر گئے وادی بھر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.5ریکٹر پیمانے پر ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ اس بیچ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ کا مرکز افغانستان اور پاکستان کے وسط کا علاقہ سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز پاکستان افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ادھر دوران شب آئے زلزلہ کے نتیجے میں لوگوں میں خوف کی لہر پیدا ہوئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے وادی میں بیچ بیچ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں تاہم زلزلہ کی شدت معمولی ہونے کے نتیجے میں کہیں پر جانی یا مالی نقصان نہیںہورہا ہے ۔

Comments are closed.