ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑیاں کھڑا کرنا انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے / عمر عبداللہ
حکومت ذاتی آزادی کو ایک احسان سمجھتی ہے، عدلیہ کی مداخلت کا کوئی خیال نہیں
سرینگر/27نومبر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی خانہ نظر بند کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے انتظامیہ کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑیاں کھڑا کرنا انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے اپنی خانہ نظر بندی کی تصویر تویٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے محبوبہ مفتی کے پوسٹ کو ٹویٹر پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس کی گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے‘‘۔انہوں نے لکھا کہ ’’ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس کی گاڑی کھرنا موجودہ انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میرے والد کے ساتھ بھی حال ہی میں ایسا ہی کیا جب انہیں نماز ادا کرنے کے لئے جانے سے روک دیا گیا۔ حکومت ذاتی آزادی کو ایک احسان سمجھتی ہے۔اپنی مرضی کے مطابق یہ آزادی دی بھی جاتی ہے اور چھینی بھی جاتی ہے اس میں عدلیہ کی مداخلت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔
Comments are closed.