محبوبہ مفتی اور ان کی بیٹی خانہ نظر بند ، پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، پریس کانفرنس پر بھی روک

محبوبہ مفتی خانہ نظر بند نہیں ، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ پلوامہ موخر کرنے کو کہا گیا تھا / پولیس کی وضاحت

مجھے غیر قانونی طریقے سے گھر میں نظر بند کیا گیا ، بی جے پی لیڈران کو ہر مقام پر جانے کی اجازت اور ہمیں نہیں/محبو بہ مفتی

سرینگر/27نومبر/سی این آئی// ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چلتے انتظامیہ نے جمعہ کی صبح ایک مرتبہ پھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور ان کی بیٹی کو گھر میں نظر بند رکھا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی نہ ہی انہیںپریس کانفرنس کرنے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر خانہ نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید الرحمان پرہ کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملنے کیلئے جارہی تھیں لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعہ کی صبح اپنی صاحبزادی کے ہمراہ گھر میں نظر بند رکھا گیا اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جمعہ کی اعلیٰ صبح محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی کو بھی اند ر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ خانہ نظر بندی کی تصدیق کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انہیں پھر سے غیر قانونی طریقے سے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔جبکہ ان کی بیٹی کو بھی گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید پرا کے گھر واقع نائرہ پلوامہ ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے جارہی تھیں لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا ہے۔محبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربندمحبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربندان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے وزراء اور ان کے کارکنان کو ہر مقام پر جانے کی اجازت ہے لیکن سکیورٹی کا بہانہ صرف ان کے لیے بنایا جارہا ہے۔محبوبہ مفتی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا’’وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو نظربند کردیا گیا کیوںکہ وہ بھی وحید کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی‘‘ ۔اسی دوران انہوں نے لکھا تھا کہ وہ تین بجے پریس کانفرنس سے خطاب کر یگی تاہم بعد میں انہیںپریس کانفرنس کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر جموں کشمیر پولیس نے محبوبہ مفتی کی خانہ نظر بندی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے محبوبہ مفتی سے استدعا کی تھی کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پلوامہ کا دورہ موخر کریں ۔

Comments are closed.