سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ایچ ایم ٹی سرینگر میں فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجو کا حملہ ،2فوجی اہلکار ہلاک

ماروتی کار میں سوار تین جیش محمد کے جنگجو ئوں نے حملہ کیا ،تلاش بڑے پیمانے پر جاری / آئی جی پی کشمیر

سرینگر/26نومبر: سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی پارمپورہ میں جمعرات کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ماروتی کار میں سوار مسلح جنگجوئوں نے فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔واقعہ کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے حملے میں دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں جیش محمد کے جنگجو ملوث ہے جن کی تلاش جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر جمعرات کے بعد دوپہر ایچ ایم ٹی سرینگر کے قریب اس وقت گولیوںکی گن گرج سنائی دی جب ماورتی کارمیں سوار مسلح جنگجوئوں نے علاقے میں فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فارئنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے فوج کی ایک پارٹی پراندھادْھند گولیاں چلائیں۔جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح جنگجوئوں نے فوج کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائی ۔ گولیوں کی آواز سنتے ہی لوگ سہم کر رہ گئے اور اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات پر بھاگنے لگے ۔ اسی دوران سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی اضافہ نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے دو فوجی اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میںپایا جس کے بعد دونوں کو علاج و معالجہ کیلئے فوجی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ حملے کے ساتھ ہی فوج و فورسز اور جموںکشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا اور مسلح جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارورائی بھی عمل میںلائی تاہم جنگجوئوں اور فورسز کا کہیں سے بھی آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع ہے ۔ سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان نے دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ایم ٹی سرینگر علاقے میں جنگجوئوں نے فوجی پارٹی پر حملے کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق حملے کے بعد فوجی اہلکاروں نے شہری آبادی والے علاقے کو مد نظر رکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور جوابی کارورائی نہیں کی ۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں فوجی اہلکاروں کو 92بیس اسپتال علاج معالجہ کیلئے داخل کیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ ادھر آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین جنگجو ئوں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ فورسز نے اس کار جس میں جنگجوئوں موجود تھے کا پیچھا کیا اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں عسکری تنظیم جیش محمد کے جنگجو ملوث ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک یا دو جنگجو غیر ملکی تھی اور اس کی تحقیقات ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس معاملے کی پورے تفصیلات فراہم کی جائے گی ۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میںفورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Comments are closed.