مٹن میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے سے خائف ایک سی آر پی ایف افسر نے زندگی ختم کی
سرینگر میں ایک اور سی آر پی ایف کے اسسنٹنٹ سب انسپکٹر نے خود پر گولی چلاکر خود کشی کرلی
سرینگر/12 مئی: مٹن اننت ناگ میں کوورناوائرس میں مبتلاء ہونے کے ڈر کی وجہ سے ایک سی آر پی ایف افسر نے اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا جبکہ سرینگر میں بھی ایک سی آر پی ایف آفیسرنے انتہائی سنگین قدم اُٹھاکر موت کو گلے لگالیا اس طرح ایک ہی دن میں2 فورسزافسران نے زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگالیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی میں تعینات فوج اور فورسز اہلکار وں میں خود کشی کا رجحان بڑھتا ہی جارہی ہے اور محض ایک دن میں دو الگ الگ جگہوں پر تعینات 2سی آر پی ایف اہلکاروں نے راست قدم اُٹھاکر اپنا خاتمہ کردیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ قصبہ مٹن میں 96بٹالین میں تعینات ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ مہلوک انسپکٹر نے اپنے پیچھے ایک خود کشی کانوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں اس نے لکھا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہوں ۔اس طرح سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کوروناوائرس کے خوف سے موت کو گلے لگالیا۔ ادھر سرینگر میں تعینات ایک اور اے ایس آئی نے بھی اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ 49بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف ترجمان پنکج سنگھ نے کہامہلک افسر نے اپنی زندگی ختم کیوں کہ اس کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف ذولفقار حسن نے آج صبح سے دو افسران نے خود کشی کرلی ہے اور یہ ایک تشویش کی بات ہے اور ہم اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے کہ آیا انہوںنے اس طرح کا راست اقدام کیوں اُٹھایا اور فورسز میں خود کشی کے بڑھتے رجحان کے پیچھے کیا وجوہات ہے ۔
Comments are closed.