چینی حکمت عملی کی حقیقت پر پردہ ڈالنا ممکن نہیں؛ مضبوط حکمت عملی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا/ راہل گاندھی

سرینگر/23نومبر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سرحد پر چین کی حکمت عملی تیاری کی حقیقت کو میڈیا حکمت عملی کے ذریعہ سے پردہ ڈال کر کم نہیں کیا جا سکتا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راہل گاندھی نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’چین کی زمینی سیاست حکمت عملی کی حقیقت کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جا رہی میڈیا حکمت عملی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہی عام بات ہندوستانی حکومت کو چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے تعمیراتی کام کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چین کی یہ حکمت عملی ہندوستان کے لئے ہے اور مضبوط حکمت عملی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا۔

Comments are closed.