ہمسایہ ملک جموں و کشمیر میں امن کی صورتحال کو خراب کر نے کی کو ششوں میں مصروف عمل / دلباغ سنگھ

ایسے مضموم اور ناپاک عزائم کو بار بار اور ہر بار ناکام بنایا جائے ، عسکریت کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کارورائیاں قابل سراہنا

سرینگر/23نومبر: بن ٹول پلاذاآپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر جموں و کشمیر کے پولیس سر براہ شری دلباغ سنگھ نے جموں پولیس اور آپریشن میں حصہ لینے والے دوسرے سیکورٹی اداروں کو شاباشی دیتے ہو ئے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جس طرح معقول طریقے اور تیزی کے ساتھ کاروائی انجام دی گئی اس سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ زمینی سطح پر کام کر نے والے سیکورٹی اداروں کے در میان کتنا اچھا تال میل ہے۔اس دوران پولیس سر براہ نے بن ٹول پلازا کے مقام پر عسکریت پسندوںکے ساتھ تصادم آرائی میں حصہ لینے والے سیکورٹی اہلکاروں کی سراہنا کر تے ہو ئے انہیں انعامات سے بھی نوا زا۔سی این آئی کے مطابق ضلع پولیس لائنز جموں میں ایک تقریب کے دوران پولیس سر براہدلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک جموں و کشمیر میں امن و مان کی صورتحال کو خراب کر نے کے لئے اپنی ناپاک کو ششوں میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرپولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی مجموعی کوششوں اور سوجھ بوجھ سے ہی ضلع سانبہ میں سرنگ کا پتہ لگا لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مضموم اور ناپاک عزائم کو بار بار اور ہر بار ناکام بنایا جائے گا۔اس دوران پولیس سر براہ شری دلباغ سنگھ نے افسران سے حفاظتی سامان اور ضرورتوں کے حوالے سے رپورٹ مانگی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولیس کی ان ضرورتوں کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو حفاطتی سامان کشمیر میں پولیس کو فراہم کیا گیا ہے وہ جموں میں بھی پولیس کو فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اعلیٰ درجے کے حفاطتی جیکٹ اور ہیلمنٹ پولیس کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ ملٹنسی مخالف آپریشنوں کے دوران پولیس کی صلاحتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حفاظت بھی یقینی بن جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اعلیٰ درجے کی بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی جس سے دہشت گرد مخالف آپریشنوں میںپولیس کی صلاحتوں میں اضافہ ہو گا۔اس تقریب میں ڈی جی پی شری دلباغ سنگھ کے علاوہ آئی جی پی جموں شری مکیش سنگھ،ڈی آئی جی جموں سامبہ کٹھوا رینج شری وویک گُپتا، ایس ایس پی جموں شری دھر پٹیل،سی آر پی ایف 160بٹالین کے کمانڈنٹ شری کے ڈی جو شی اور ضلع جموں کے دیگر افسران نے شر کت کی۔

Comments are closed.