سرینگر04جون: حالیہ دنوں پونچھ اور راجوری سیکٹر وں میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد جمعرات کو جنگجوئوں کی نقل و حمل کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور خصوصی آپریشن گروپ نے پونچھ کے آٹھ دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائیاں شروع کر دی تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ پونچھ کے مینڈھر اور اس کے ملحقہ علاقے میں جنگجوئوں کی نقل و حمل دیکھی گئی جس کے بعد فوج و فورسز اور خصوصی آپریشن گروپ نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائیاں شروع کر دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج و فورسز نے قریب آٹھ علاقوں کو محاصروں میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران جنگلات میں جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے سونگھنے والے کتوں کا بھی استعمال کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلات میں بڑے پیما نے پر تلاشی کارورائی عمل میں لائی گئی تاہم کہیں سے بھی جنگجووئں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی تاہم تائی دم تحریر علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول لائن کے نزدیک جنگجوئوں کی نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن عمل میں لائے گئے جو ابھی تک جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.