پونچھ میں بھارتی حدود میں پاکستانی ڈرون نظر آئے ، سانبہ میں مشکوک ٹنل کا پتہ لگایا گیا

سیکورٹی ہائی الرٹ ، سرحدی علاقے میں پولیس اور فوج کی خصوصی ٹیم ڈرون کو تلاشنے میں محو

سرینگر/22نومبر: پونچھ میںلائن آف کنٹرول کے نزدیک فضاء میں ڈرون جیسا دکھنے والی کوئی چیز دیکھی گئی ہے جس پر وہاں تعینات فوجی اہلکاروںنے گولیاں چلائیں ۔جبکہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر مشکوک ٹنل ملنے کے بعد سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک اور ڈرون سانبہ سیکٹر میں گزشتہ روز دیکھنے کو ملا تھا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق پونچھ کے سرحدی علاقے میں آج بھارتی حدود میں فضاء میں گشت کرتے ہوئے ڈرون جیسی کوئی چیز دیکھی گئی جس کے بعد سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروںنے اس پر گولیاں چلائی۔ پونچھ میں بھارتی حدود میں ڈرون دکھنے کے بعد سرحد پر تعینات فوج اور سرحدی حفاظتی فورس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور فورسز کو کسی بھی امکانی گڑبڑھ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی اومینڈھر زیڈ اے جعفری نے بتایا کہ بھارتی حدود میں پاکستانی سائڈ سے کوئی ڈرون جیسی چیز دکھائی دینے کے بعد علاقے میں پولیس اور فوج نے خصوصی آپریشن شروع کیا ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک ڈرون کے ملنے کی کوئی خبر نہیں تھی۔ادھر بین الاقوامی سر حد پر سانبہ سیکٹر میں فوج و فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران ایک خفیہ ٹنل کا پتہ لگایا ہے جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کی شام جموں کے سانبہ سیکٹر میںپاکستان کی جانب سے دو ڈرون علاقے میں مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے نظر آئے تھے جس کے بعدبین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروںنے ڈرونوں پر گولیاں چلائی ۔ ڈرونوں کی مشکوک نقل وحرکت دیکھتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئے ہوئے ڈرون 300سے 500میٹر بھارتی حدود کے اندر آئے تھے جس کے بعد وہاںتعینات بی ایس ایف اہلکاروںنے ڈرونوں پر گولیاں چلائی تاہم اندھیرے میں ڈرون غائب ہوئے ۔ اس واقعے کے صرف ایک دن بعد اب پونچھ میں اسی طرح کے ڈرون نظر آئے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ہندوپاک سرحد وں پر کئی دفعہ ڈرون نظر آئے تھے جبکہ سرحد پر کئی ایک ڈرونوں کو بھی گرایا گیا ہے ۔

Comments are closed.