امسال دہائیوںکے بعد 4ہزار مرتبہ جنگ بندی خلاف ورزی سے نیا ریکارڈ قائم ہوا / دفاعی ذرائع
سرینگر/22نومبر: سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول بدستور جاری ہے اور اتوار کو ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کی چوکیوں کا نشانہ بنا کر شدید فائرنگ اور ماٹر شلنگ کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فوج نے شہری آبادی والے علاقوں کا نشانہ بنا کر گولی داغے جس کے نتیجے میں کچھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق امسال دہائیوں کے بعد سرحدوں پر ریکارڈ توڑ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق ہندپاک سرحدوں پر کشیدگی اور تنائو کا ماحول بدستور جاری ہے اور اس میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ۔ ہند پاک افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتوار کو ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر راجوری سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کی چوکیوں کا نشانہ بنا یا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق؎پاکستان نے آج صبح تقریباً 11 بجے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی فوج مناسب جواب دے رہی ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے آج صبح تقریباً 11:15 بجے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ہی سرحدی آبادی میں ڈر و خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی فوج بھی پاکستانی کارروائی کا معقول جواب دے رہی ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے سرحدوں کے قریب شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر گولی داغے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئے دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج بھی اس کا معقول جواب دے رہی ہے۔اس سے قبل نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔ ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق امسال جموں کشمیر میں سرحدوں پر ریکارڈ توڑ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی اور امسال ابھی تک 4ہزار مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ ہے ۔
Comments are closed.