سرینگر04جون: بھارت کے ڈیفنس سیکریٹری کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد وزارت دفاع نے موصوف کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کے نمونے حاصل کئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارتی دفاعی سیکریٹری اجے کمار کو کوروناوائرس میں مبتلاء پایا گیا ہے اور اس کا ٹسٹ گزشتہ روز مثبت آنے کے بعد وزارت دفاع نے موصوف کے ساتھ رابطہ رکھنے تمام افسران اور دیگر افراد کو قرنطینہ میں بھیج کر ان کے نمونے حاصل کئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمار کی حالت مستحکم ہے اور انہیںفی الحال ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت کے ہیڈ کوارٹر رائسنا ہلز جنوبی بلاک میں قریب 35افسران کام کررہے ہیں جن کو فی الحال گھریلو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ادھر وزارت دفاع کے ترجمان نے اس معاملے میں کوئی جانکاری فراہم کرنے سے انکار کیاہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس کی مہاماری کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مذکورہ دفتر میں نہیں آتے جبکہ آرمی چیف اور نیوی چیف بلاک کی پہلی منزل میں ہوتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمار کووڈ19میں مبتلاء ہونے کی خبر آنے کے بعد ان کے رابطہ کاروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں طے شدہ پروٹوکول کو اپنایا جارہا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.