کولگام کا ٹرک ڈرائیور اور اس کا بھائی گزشتہ چار روز سے لاپتہ ؛ اہل خانہ فکر و تشویش میں ، انتظامیہ سے بازیابی کی مداخلت کی اپیل کی

سرینگر/21نومبر: جنوبی ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر گھر سے نکلنے کے بعد دوران سفر گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہے اور اہل خانہ نے انہیں تلاش کرنے میں انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں کولگام سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محمود پورہ کولگام سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہے۔ لاپتہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے افراد خانہ نے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 26سالہ محمد یونس ڈار اور ان کے 18سالہ بھائی فیصل حسین ڈار نے اپنی ٹرک زیر نمبر (JK03D-7806میں 14نومبر کو لوڈ کیا اور وہ کانپور کیلئے نکلیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 18نومبر تک وہ ان کے ساتھ برابر کے رابطے میں تھے تاہم اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا اور دو دن گزرنے کے باوجود بھی ان کا ابھی تک ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ 18نومبر کو انہوں نے کال کرکے بولا ہے کہ وہ واپس آرہے ہیںجس کے بعد گھر والوں کا ان سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں سے رابطہ نہ ہونے کے بعد انہوں نے ہر جگہ انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جبکہ ان کے دوستوں وغیر ہ سے بھی پوچھا لیکن کسی کو ان کے بارے میںکوئی علمیت نہیں ہے ۔ افراد خانہ نے انتظامیہ کے اعلیٰ افیسران سے اپیل کی ہے کہ دونوں بھائیوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے انسانیت کی بنیادوں پر ان کی مدد کی جائے ، ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں انہیں کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Comments are closed.