ویڈیو:کورنا وائرس میں بھی ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال برقرار

بانڈی پورہ میں پنڈت خاتون کا انتقال ، مسلم برداری نے آخری رسومات میں شرکت کی

سرینگر04جون: وادی کشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ ہند مسلم روایتی بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مقامی مسلم برادری نے بڑھ چڑھ کو حصہ لیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے بانڈی پورہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب کلوسہ بانڈی پورہ علاقے میں ایک پنڈت خاتون 75سالہ رانی بھٹ زوجہ موتی لال کا اچانک انتقال ہو گیا ۔ پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلم برادری نے پنڈت خاتون کے گھر پہنچ کو وہاںلواحقین کی ڈھارس بندھائی جبکہ انہوں نے خاتون کی آخری رسومات میں بڑھ چڑھ حصہ لیا ۔ نمائندے کے مطابق پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلم برادری سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد مہلوک پنڈت خاتون کے گھر پہنچ گئی جہاں انہوں نے پنڈت خاتون کے دیگر افراد خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال روشن رکھی اور مہلوک خاتون کے لواحقین کے ساتھ ملا کر پنڈت خاتون کے آخری رسومات ادا کئے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے اور مقامی مسلم برادری نے ہمیشہ پنڈتوں کے آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

Comments are closed.