یوٹی کو رشوت سے نجات دلانے کیلئے انتظامیہ کی کارروائی
جموں کشمیر میں رشوت خوری کے الزام میں 35افسران معطل
سرینگر/18نومبر: مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں 35سینئر افسران کو رشوت خوری کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے ۔جن میں محکمہ فوڈ، ٹرانسپورٹ اور دیگر محکمہ جات کے افسران شامل ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں رشوت خوری کے الزام میں قریب 35اعلیٰ افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ فوڈ ، سیول سپلائز اور عوامی تقسیم کاری کے 5افسران، محکمہ ٹرانسپورٹ کے 2افسران محکمہ مال اور رورل ڈیولپمنٹ کے ایک ایک آفیسر ، 24محکمہ جنگلات اور ایکالوجی کے علاوہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دو افسران کو رشوت خوری کے الزام میں معطل کیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایل جی سرکار نے جموں کشمیر سے رشوت خوری کا مکمل خاتمہ کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر راشی افسران کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے متعدد سیاسی لیڈران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے تحت جموں ، کشمیر اور دلی میں متعدد مقامات پر چھاپے ڈالے گئے تھے ۔
Comments are closed.