جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور ہمیشہ رہے گا،لوگ زیادہ دیر تک عالمی گٹھ بندھن کو برداشت نہیںکریں گے
سرینگر/17نومبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عوامی اتحاد (پیپلز الائنس) کو گپکار گینگ کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد اب عالمی طاقتوں کو جموں کشمیر معاملے میں مداخلت چاہتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے سماجی ویٹ سائٹ ٹویٹر پرایک کے بعد ایک ٹویٹ کرتے ہوئے الائنس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الائنس نے ترنگے کی توہین کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ گپکار عوامی اتحاد کو ”گپکار گینگ“ کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد ملکی مفادات کے خلاف ہے اس اتحاد میں شامل لیڈران نے بھارتی قومی پرچم ترنگا کی توہین کی ہے ۔ سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ نے لکھا ہے کہ یہ اتحاد اب عالمی سطح پر توجہ چاہتا ہے اور گپکار گینگ عالمی طاقتوں کی مداخلت جموں کشمیر مسئلہ پر چاہتے ہیں ۔ انہوںنے اتحاد پر الزام لگایا کہ گپکار گینگ اور کانگریس پارٹی چاہتی ہے کہ جموں کشمیر مخدوش حالات اور خون خرابے کے دور میں پھر پہنچانا چاہتے ہیںیہ اتحاد خواتین کے حقوق ، دلتیوں کے حقوق اور ٹرائبلوں کو حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں جو ہم نے ان سے آرٹیکل 370کے خاتمہ کے ذریعے دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ امت شاہ نے کہ یہ اتحاد عوام مخالف ہے اسی لئے ان پارٹیوںکو عوامی سطح پر رد کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے اس بات کو پھر دہرایا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور ہمیشہ رہے گااور بھارت کے لوگ زیادہ دیر تک عالمی گٹھ بندھن کو برداشت نہیںکریں گے جو ہمارے قومی مفاد کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس گپکار گینگ کو یا تو ملکی عوام کی مرضی کے مطابق چلنا چاہئے بصورت دیگر لوگ اس کو ڈوبودیں گے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس پارٹی اور گپکار الائنس کے خلاف بی جے پی کے لیڈران سخت مخالفت کررہے ہیں جبکہ اس اتحاد کے خلاف نیشنل ٹی وی چینلوںنے میڈیا ٹرائل شروع کردیا ہے جبکہ کانگریس پارٹی کو اتحاد کی حمایت کی پاداش میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
Comments are closed.