ما بعد برفباری تاریخی مغل روڑ پر تین روز کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل
دور دفتار پہاڑی علاقوں کی درجنوں رابطہ سڑکیں ہنوز بند ، لوگوں کا رابطہ منقطع
سرینگر/17نومبر: برفباری اور بارشوں کے تین روز بعدمغل روڑپر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی تاہم بیشتر پہاڑی علاقوں کا رابطہ ہنوز منقطع پڑا ہوا ہے ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر بھی بنا خلل کے ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی ۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سے وادی میں موسم خراب ہونے کے نتیجے میں جہاں وادی کے تمام اضلاع میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں وہیں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بُری طرح متاثرہ ہوگئی۔اگرچہ سنیچروار کی بعد دو پہر ٹریفک کی آمد رفت ایک طرفہ بحال کی گئی تھی اور گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔تاہم سرینگر لیہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند رہی ۔ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی منگل کے روز تاریخی مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا اور درماندہ پڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے برفباری کے بعد شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری تھا جس کے بعد آج بعد دوپہر مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔ اسی دوران معلو م ہوا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کے باعث درجنوں دیہی علاقوں کا رابطہ ہنوز بند پڑا ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں یہ علاقہ ضلعی ہیڈ کواٹروں سے منقطع ہو چکے ہیں ۔ ادھر منگل کو سرینگر جموں شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے اور گاڑیاں اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئی ۔
Comments are closed.