محکمہ امور صارفین میں تعینات ملازمین گزشتہ ایک سال سے ڈی پی سی سے محروم
سرینگر/17نومبر/سی این آئی// محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں تعینات ملازمین گزشتہ ایک سال سے ڈی سی پی کے انتظار میں ہے اور انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کو محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں تعینات ملازمین کے ایک وفد نے بتایا کہ ہر سال چھ ماہ بعد ان کی ڈی پی سی ہوتی تھی تاہم امسال ابھی تک ان کے حق میں ایسا نہیںہوا ہے جس کے باعث انہیں پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دن رات لوگوں کی خدمات میںمصروف عمل ہوتے ہیں اور لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے تاہم ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ نا مساعد حالات خاص کر کورنا وائرس کے وبائی قہر میں بھی انہوں نے اپنی زندگیوںکو خطرہ میں ڈال کر اپنا کام بخوبی انجام دیا تاہم امسال ہی ان کی ڈی پی سی روک دی گئی ہے جو کہ حیران کن بات ہے ۔ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ آج تک ہر سال انہیں چھ ماہ کے بعد ڈی سی پی منظور کر لی گئی ہئے تاہم امسال پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سال گزرنے کے باوجود بھی وہ ابھی تک ڈی پی سی محروم ہے اور ابھی تک ان کے حق میں ڈی پی سی منظور نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو اونچائیوں پر لیجانے کیلئے دن رات اپنی خدمات انجام دی ہے تاہم ابھی تک اس معاملے میںکوئی خاطر خواہ اقدامات نہیںاٹھائے گئے ہیں ۔ ادھر اس ضمن میں جب سی این آئی نے ڈائریکٹر سی اے پی ڈی بشیر احمد خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ امسال کورنا وائرس کی وجہ سے معمول کے کام میں خلل پڑا گیا جبکہ محکمہ کی پہلی ترجیح یہ تھی کہ لوگوں کو سہولیات بہم پہنچائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ڈی پی سی اپنے مقررہ وقت پر کی جائے گی اور جو بھی اس کے مستحق ہو گئے ان کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی نا انصافی نہیںہو گی اور انہیں اپنا حق فراہم کیا جائے گا ۔
Comments are closed.