بھاری برفباری کے بعد سمتھن درے پر پھنسے ؛ 10افراد کو پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بچالیا
سرینگر/16نومبر/سی این آئی// سنتھن پاس کے مقام پر برفانی تودے میں پھنسے10 اشخاص کو پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے نکال کو محفوظ جگہ پہنچایا ہے ۔ گزشہ رات کو شدید برفباری کے نتیجے میں سمتھن پاس کے مقام پر پھنسے دس افراد کو پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بچاکر محفوظ مقام پر پہنچایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 15اور 16نومبر کی درمیانی شب کو قریب 10افراد بھاری برفباری کی زد میں آکر سمتھن پاس چنگام میں پھنس گئے تھے جن کو فوری مدد کی ضرورت تھی ۔ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے کم سے کم چار گھنٹے مسلسل پیدل سفر کرکے قریب 10افراد کووہاں سے نکال کر سنتھن میدان محفوظ جگہ پہنچایا جہاں ان کو کھانا ، گرم کپڑے اور دیگر چیزیں فراہم کی گئیں۔
Comments are closed.