سرینگر04جون: ہیرانگر میں بی ایس اور پاک رینجرس کے مابین شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بھارت نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام لگاتے ہوئے گولہ باری کا بھر پور جواب دینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک سرحدی کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے تازہ واقعے میں اب پونچھ کے بعد ہیرانگر سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین جمعرات کو شدید گولہ باری ہوئی جس دوران سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے سرحدی آبادی دہل اُٹھی ۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح جموں کے ہیرانگر سرحدی سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی اپنے بندوقوں کے دہانے کھول کر رینجرس کی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا ۔ دفاعی زرائع نے بتایا کہ رینجرس نے ہیرانگر میں فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ سیولین آبادی کو بنی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرس نے بلا اشتعال گولہ باری کی اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرنے کے علاوہ مورٹار گولے بھی داغے جو کئی رہائشی مکانات پر گرگئے جس سے ان کو نقصان پہنچا ہے تاہم گولہ باری کی وجہ سے کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہیرانگر میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی رینجرس کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی بنکر تباہ ہونے کا قوی امکان ہے تاہم وثوق سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.