لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول؛ کپواڑہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل

سرینگر 14 نومبر: لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث سرحدی ضلع کپواڑہ میںدوسرے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل رہی جس کے نتیجے میں صارفین خاص کر طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے کپواڑہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر کپواڑہ کے کئی سیکٹروںمیں آتشی گولہ باری کے بعد ضلع کپواڑہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی جو سنیچروار کو مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ حد متارکہ پر کشیدگی کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح پورے ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات کو معطل کیا گیا تاہم ابھی تک اسکو دوبارہ بحال نہیں کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق صارفین خاص طور پر طلبہ نے انٹر نیٹ خدمات کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع میں انٹر نیٹ خدمات جلد از جلد بحال کی جائے تاکہ انہیںپڑھائی میںکسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی عدم دستیابی کے باعث ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے اور مطالبہ کہ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے ۔

Comments are closed.