سرینگر 14 نومبر/سی این آئی// پاکستان کے وزیر اعظم عمر ان خان نے پاکستانی ہندو برادی کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مساوات اور انسانیت دوست ملک ہے جو اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ نیک نیتی سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمرا خان نے ملک کے ہندو برادی کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کو دیوالی کے موقے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کثیر مذہبی ملک ہے اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی مئیسر ہے ۔انہوںنے کہا میں ذاتی طور پر پاکستانی عوام کی طرف سے بھارتی عوام اور قیادت کو دیوالی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کی دعا کرتا ہوں۔ پاک وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ادھر پاکستانی وزیراعظم عمران خان،پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دیوالی کے موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ملک کی ہندو برادری کو مبارک باد دی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.