نیشنل کانفرنس لیڈر کو دبئی میں تقریب میں شمولیت کیلئے جانے سے روک دیا گیا

دلی ائر پورٹ سے واپس کشمیر بھیج دیا گیا ، کلو اور اہل خانہ نے کیا حیرانگی کا اظہار

سرینگر/13نومبر: نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی کو محمد الطاف احمد کلو کو دہلی آئر پورٹ پر روک دیا گیا اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی پہلگام محمد الطاف کلو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک کسی اہم تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے تاہم انہیں دلی آئر پورٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، محمد الطاف کلو نے بتایا کہ وہ دلی سے اپنے افراد خانہ کے ساتھ دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے تاہم انہیں حیرانگی اس وقت ہوئی جب انہیں دلی آئر پورٹ پر مجھے کسی مجرم کی طرح پولیس نے روک لیا اور چار گھنٹوں تک مجھے حراست میں رکھا گیا جس کے بعد جموں کشمیر پولیس کے آفیسران کی مداخلت کے بعد مجھے کشمیر واپس جانے کی اجاز ت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر واپس روانہ کرنے پر مجھے اور میر اہل خانہ کو کافی تشویش ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دلی آئر پورٹ پر مجھے بولا گیا ہے کہ ہمیں واضح ہدایت ہے کہ جموں کشمیر کے سیاسی لیڈران کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے اور انہیں 38ایسے لیڈران کی لسٹ فراہم کی گئی ہے جن میں سے ان کا نام بھی شامل ہے ۔

Comments are closed.