فوج نے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا کیا دعویٰ
تصادم آرائی کے بعد لائن آف کنٹرول پر چھٹے روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری
سرینگر/13نومبر: فوج نے لائن آف کنٹرو ل پر کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے بعد لائن آف کنٹرول پر چھٹے روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ سی این آئی کے مطابق فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کیرن سیکٹر میں اگلی چوکی پرآج صبح مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جو جنگجوئوں کی طرف سے درا ندازی کی ایک کوشش تھی جس کو فوجی اہلکاروں نے ناکا م بنادیا۔فوج نے بیان میںکہا کہ اسی اثنا میں پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کی طرف مارٹر گولے داغے گئے۔فوجی بیان کے مطابق ’’پاکستان کی اس گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کا ناکام بنانے کے دوران مسلح جھڑپ ہوئی تھی جس دوران تین جنگجو اور آفیسر سمیت 4فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ادھر آفیسر سمیت چار فوجی اہلکاروں اور تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو مسلسل چھٹے روز بھی فوج کا تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ فوج کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر میں گھنے جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طور پر جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائیاں جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گھنے جنگلات میںتلاشی آپریشن کے دوران سونگھنے والے کتوں اور فضائی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کہیں جنگلات میں کوئی جنگجو چھپا تو نہیں بیٹھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئند کچھ دنوں تک جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہے گا ۔
Comments are closed.