سرپنچ اور اسکے ساتھیوں کو پولیس نے حوالات کی ہوا کھلائی؛باپ بیٹے پر حملے کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کا شاخسانہ

سرینگر/03جون: سرپنچ نے اپنے دیگر ساتھوں کے ہمراہ باپ بیٹے پر جاں لیوا حملہ کیا جس کی بناء پر پولیس نے سرپنچ سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے حوالات پہنچایا ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے تحصیل کالاکوٹ کے سیالسوئی علاقے میں ایک پنچایت میٹنگ کے دوران باپ بیٹے پر حملہ کرنے کے پاداش میں ایک سر پنچ، دو پنچ اور ایک مقامی ٹھیکیدار سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ امجد پرویز کی طرف سے ایک شکایت درج ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس (امجد) کے بھائی کو ایک سڑک کی تعمیر کے متعلق ایک مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ گرم گفتاری ہوئی جس پر سرپنچ کی سربراہی میں پنچایت کی ایک ایک میٹنگ طلب کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شکایت کے مطابق میٹنگ کے دوران سات افراد نے شکایت گذار اور اس کے والد محمد بشیر پر حملہ کیا اور انہیں سر عام بے عزت کیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرپنچ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔(سی این آئی )

Comments are closed.