عسکری سرگرمیوں میں مبینہ طور پلوامہ کے تین نوجوانوں پر ؛ پی ایس اے عائد ، بیرون ریاستی جیل منتقل ، والدین نے انصاف کی اپیل کی
سرینگر/12نومبر/سی این آئی// عسکری سرگرمیوں میں مبینہ طور ملوث پلوامہ کے تین نوجوانوں پر انتظامیہ نے پبلک سیفی ایکٹ عائد کرکے انہیں بیرونی جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیلورہ پلوامہ میں گزشتہ دنوں سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے تین مقامی نوجوانوں آصف علی ، مشتاق احمد لون اور آئش احمد ڈار کی گرفتاری عمل میںلائی جس کے بعد ان پر پی ایس اے عائد کرکے بیرون ریاستی جیل منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے پاداش میں گرفتار کر دیا گیا جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے تینوں نوجوانواں پر پی ایس اے کا اطلاق عمل میںلایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں نوجوانوں کو عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد ان پر پی ایس اے عائد کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں مقامی نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل کرنے او ر جنگجو کی مدد میں ملوث تھے ۔ ادھر تینوں نوجوانوں کے اہل خانوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں کو جرم بے گناہی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تینوں کی رہائی عمل میںلائی جائے ۔
Comments are closed.