کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سطح کی صوفی کانفرنس

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کیا افتتاح ،علم وادب اور محبت وامن کو فروغ دینے پر کی رنزو شاہ کی سراہنا

سرینگر /11نومبر / کے پی ایس : قومی سطح کی دوروزہ صوفی کانفرنس بعنوان کشمیر میں 700سالہ صوفیت کا صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے11نومبر کو افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب پر ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد چودھری ،کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل کے چیرمین خواجہ فاروق رنزو شاہ ،کشمیر یونیورسٹی مرکز نور کے سربراہ جی این خاکی ،میرواعظ شمالی کشمیر مولانا شریف الدین بخاری ،ڈاکٹر تابش ،محمد یاسین کرمانی ،گلشن پبلکیشن کے چیف شیخ اعجاز متولی زیارت شیخ العالم حاجی یونس ،مولانا نورانی نقشبندی کے علاوہ مختلف صوفیت پر مبنی کتابوں کے ایک سو گیارہ مصنفیںنے شرکت کی ۔اس دوروزہ کانفرنس میں 777 اسکالروں ،مصنفین ،علمائ،،میرواعظان ،صوفی شعراء بھی شرکت کررہے ہیں ۔اس موقعہ پر صوفیت پر انگریزی ،اردو اور کشمیری زبانوں میںتصنیف کی گئی قومی وبین الاقوامی کتابوں پر تبصرے کئے جائیں اور ان کو منظر عام پر لایا جائے گا ۔اس موقعہ صوبائی کمشنر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل کے چیرمین خواجہ فاروق رنزو شاہ کوصوفی کانفرنس کاانعقاد کرنے پر سراہناکی ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہاں صدیوں سے جاری ادب کابہتر سماج تعمیر کرنے میں اہم کردار رہا ہے اور موجودہ دور میں بھی ادب سے ہی امن وآشتی کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صوبائی لائبریز ،محکمہ تعلیم ،ثقافتی محکمہ جات ادب کو دوبارہ اپنا مقام دلانے میں رول ادا کرتے ہوئے نفرت بھرے علم وادب کو دور کرکے صدیوں پرانی روایتی علم وادب کو فروغ دیکر امن وشانتی واپس لوٹائیں اور صدیوںکے امن وبھائی چارے بنائے رکھنے کیلئے کام کریں گے ۔انہوں نے سینکڑوں مصنفیں کی صوفیت پر مبنی تصنیف کی گئی کتابوں کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کشمیر اسی لئے علم وادب کا گہوارہ ماننا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ کشمیرصوفیوں کی سرزمین ہے ۔اس موقعہ پر ایک سو گیارہ تصوف پر مبنی کتابوں کے مصنفیں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آپسی بھائی چارے اوع امن کا شمع فروزاں رہے ۔اس موقعہ پر خواجہ زنزور شاہ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی علمی شناخت آج اس کانفرنس میں ایک بار پھر آشکار ہوئی جبکہ سینکڑوں منصنفیں کی کتابوں کو منظر عام پر لایا گیا ۔انہوں نے صوبائی کشمنر ،ڈپٹی کمشنر سرینگر ،اور اسکالروں،علمائے کرام اور مصنفیں کی کہکشان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شرکت سے کانفرنس کو پُررونق بنایا اور کامیاب بنایا ۔اس موقعہ پرمقالاپیش کئے گئے جبکہ صوفی موسیقی بھی پیش کی گئی

Comments are closed.