گورنمنٹ مڈل اسکول بہرام پورہ پٹن کا کوئی پُر سان حال نہیں ؛ گذشتہ ایک ہفتے سے اسکول دروازہ کھلا ہے

نذیر چکسری

سرینگر /11نومبر / کے پی ایس : گورنمنٹ مڈل اسکول بہرام پورہ پٹن کا کوئی پُر سان حال نہیں ہے کیونکہ مذکورہ اسکول کا صدردروازہ مسلسل کئی دنوں سے کھلا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں بالخصوص زیر تعلیم بچوں کے والدین نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ نذیر چکسری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مذکورہ سرکاری اسکول میں اساتذہ بھی تعینات ہیں اور اسکول ہذا میں درس تدریس کاکام عرصہ دراز سے جاری ہے ۔لیکن المیہ یہ ہے کہ مسلسل گذشتہ کئی دنوں سے اسکول ہذا کا صدر دروازہ کھلاپڑا ہوا ہے اور اسکول کے احاطے میں آتے جاتے کسی کو بھی نہیں دیکھا جاتا ہے ۔انہوں نے سوالیہ انداز کہا کہ آخر تدریسی وغیر تدریسی عملہ کہاں ہے بالخصوص اسکول کے ہیڈ ماسٹر اسکول آتے بھی ہیں یانجی یا دفتری کاموں میں مصروف ہیں ۔لوگ اور والدین اس سے بالکل بے خبر ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکول کی طرف توجہ مرکوزکرکے ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جائے اور اسکول ہذا کی حفاظت اور دیکھ بال کیلئے ہدایت جاری کی جائے تاکہ یہ سرکار ی اسکول جو قومی سرمایہ ہے ضائع ہونے سے بچ جائے ۔

Comments are closed.