سرینگر/11نومبر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں 19برس کا موٹر سائیکل سوار کو ایک تیز رفتار ٹپر نے کچل دیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈور و نامی علاقے میں تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ابدی نیند سلایا۔ معلوم ہوا ہے کہ کاوتھورہ ناڈورہ ڈور اننت ناگ میں بدھ کے روز ایک 19برس نوجوان شکیل الرحمان ولد محمدرمضان ویری ناگ کے نزدیک ایک موٹر سائکل زیر نمبر (JK02B-9895)کو ایک تیز رفتار ٹپر JK13A-9311نے اپنے پہئیوں کے نیچے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان خون میں لت پت ہوکر وہیں پر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر مہلوک نوجوان کی نعش جونہی اپنے آبائی گائوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کے گھر پہنچی جہاں انہوں نے متاثرین کی ڈھارس بندھائی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.