مرکزی سرکار کو دفعہ 370کے علاوہ تمام چیزیں جو ہم سے چھین لی ہے واپس لوٹانی ہوگی
سرینگر/09نومبر: مرکزی سرکار کو دفعہ 370کے علاوہ وہ تمام چیزیں جو انہوں نے ہم سے چھین لی ہے واپس لوٹانی ہے کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں عسکریت کافی حد تک بڑھ گئی ہے جبکہ نوجوان جیل جانے کے بجائے اب بندوق اٹھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے ہند پاک سرحدی راستے کھولنے کی بھی وکالت کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں جموںکشمیر میں عسکریت پسندوں کو کافی بڑھاؤا دیکھنے کو ملا ہے اور نوجوان اب جیل جانے کے بجائے بندوق اٹھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے بھارتی آئین کی خلاف ورزی کی کیونکہ بھارتی آئین نے ہی جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کی تھی لیکن بی جے پی نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کے حالات خراب تو ہیں ہی لیکن جموں کے حالات اس سے کہیں زیادہ خراب ہیں جتنے بیان کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے کے دوران جو وعدے اور دعوے کیے گئے تھے وہ تمام سراب ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم دفعہ 370کی واپس بحالی چاہتے ہیں اور بی جے پی کو وہ تمام چیزیں واپس لوٹانی ہے جو انہوں نے ہم سے چھین لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا تعلق مسلمانوں یا ہندوو¿ں سے نہیں ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی شناخت کے تحفظ کے لئے تھا۔ لوگ اب اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔ترنگا کو لیکر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے دونوں جموں کشمیر اور بھارت کے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے لہذا میں دونوں جھنڈوں کو ایک ساتھ اٹھاؤں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا 370 ہٹانے کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ یہاں کے لوگوں کے حقوق، روزگار کے مواقع جو موجود تھے، ان کو چھینا جائے۔یہاں کی سرکاری ملازمت اب یہاں کے لوگوں کے بجائے ملک کے دیگر لوگوں کو فراہم کرانے کا نادر فیصلہ سنا دیا گیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس طرح سے امریکہ میں ٹرمپ کی ہار ہوئی اسی طرح سے بھی بی جے پی کو ایک دن ہار کا سامنا کرناہوگا ۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دیکھو امریکہ میںکیا ہوگیا ٹرمپ تو گیا ایک دن بی جے پی بھی ضرور جائے گی ۔
Comments are closed.