سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں میں دربار مؤ کے دفاتر کھل گئے ، دفاتر میںکام کاج شروع

خدمات کے عمل کو آسان بنانے اور ترقیاتی پروگراموں پر بروقت عملدرآمد کیلئے لوگوں کا اعتماد بحال کاکرنا لازمی / منوج سنہا

سرینگر/09نومبر/: سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں میں دربار مؤ کے دفاتر کھل گئے ۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سول سکریٹریٹ میں پولیس کے ایک دستے سے سلامی لی جبکہ بعد میں انہوں نے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ بہترین انتظامیہ ہر سطح پر انتظامی عمل کا ٹچ اسٹون ہونا چاہئے جبکہ سرکاری خدمات کے عمل کو آسان بنانے اور تیز کرنے اور ترقیاتی پروگراموں پر بروقت عمل درآمد کرکے لوگوں کا اعتماد بحال کرنے پر زور دیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سوموار کو دربار مؤ کے دفاتر کھل گئے ۔ خیال رہے کہ سرینگر میں دفاتر 30 اکتوبر کو بند ہوگئے تھے اور پہلے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ دفاتر 9 نومبر کو جموں میں دوبارہ کھل رہے ہیں۔جموں میں دفاتر کھلنے کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی تھی جبکہ سیکورٹی کے کڑے انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ سوموار کو دربار مو کے دفاتر کھل جانے کے موقعہ پر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گورنر منوج سنہا نے سول سکریٹریٹ میں پولیس کے ایک دستے سے سلامی لی جس کے بعد انہوں نے سیکرٹر یٹ میںکام کاج بھی جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ سرکاری خدمات کے عمل کو آسان بنانے اور تیز کرنے اور ترقیاتی پروگراموں پر بروقت عمل درآمد کرکے لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ انہوں نے ساتھ ہی انہوں نے افیسران کو ہدایت دی کہ لوگوں کے مسائل و معاملات کو حل کرنے اور عوامی سہولیات کو بہم پہنچانے کیلئے شفاف اور ذمہ دارانہ طریقہ سے اپنے کام کو انجام دیں ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ مشیر آر آر بھٹناگر اور بصیر خان کے علاوہ چیف سیکرٹری اور دیگر انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔ ادھر دربار مؤ کے سلسلے میں جموں شہر کی متعدد سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے جبکہ درباریوں کو خوش کرنے کیلئے رنگ و روغن بھی لگایا گیا تھا جبکہ احتجاجی مظاہروں اور امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

Comments are closed.