محکمہ موسمیات نے کیاتازہ موسمی کلینڈر جاری ؛ 13نومبر سے میدانی و بالائی علاقوں میں برف اور بارش کا امکان

سرینگر/09نومبر:وادی میںہلکی دھوپ کے ساتھ ساتھ سردی کی لہر جاری ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں متواتر گراوٹ آرہی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے نیا کلینڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13نومبر سے تبدیل ہوسکتا ہے اور 14نومبر، 15اور 16نومبر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اوربرفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میںاگرچہ موسم گزشتہ برس کے نسبت اگرچہ بہتر ہے تاہم دن میں ہلکی دھوب کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے خاص کر شبانہ درجہ حرارت روز افزوں گراوٹ آرہی ہے ۔ اور آج سوموار کے روز درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی اور رات میں سخت ترین سردی نے اہلیان وادی کو چلہ کلان کی یاد دلائی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 13نومبر کو موسم تبدیل ہونے کا مکان ہے اور ہلکی بارش اور یخ ہواؤں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے جبکہ 14نومبر ، 15اور 16نومبر کو وادی کے تمام بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی درمیانہ درجے کی بارش اور بھاری برفباری ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطہ منقطع ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ سردی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر ماہ کی 7تاریخ کو وادی بھر میں بھاری برفباری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں زندگی کا نظام درہم برہم ہوکے رہ گیا تھا ۔ زمینی وفضائی معطل رہی ۔بجلی اور مواصلات کانظام بھی متاثرہواتھا اور قریب ایک ہفتے کے بعد فضائی اور زمینی رابطہ بحال ہوا تھا جبکہ سرینگر میں بجلی نظام تین دنوں بعد درست ہوا تھا ۔ تاہم امسال موسم قدرے بہتر ہے اور فی الحال موسم خشک ہی ہے ۔

Comments are closed.