ترکی کے ر ڈرامہ درلیس ارطغرل کی جموں کشمیر میں بڑھتی مقبولیت
کشمیر میں نوزائید بچے کو نام بھی ارطغرل رکھا گیا ، سوشل میڈیا پر نئی بحث
سرینگر/03جون: ترکی کی مشہور ڈرامہ درلیس ارطغرل کی جموں کشمیر میں بڑھتی مقبولیت کے چلتے کشمیر میں ایک نوزئد بچے کو نام بھی ارطغرلرکھا گیا ہے جس کی اسپتال سے جاری کردہ نسخے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر میں ترکی کی مشہور ڈرامہ درلیس ارطغرل کی کافی مقبولیت ہو رہی ہے اور اس ڈرامہ نے اس طرح لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کا نام اس کے مرکزی کردار ارطغرل کے نام پر رکھ رہے ہیں۔کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ والدین ترکی کی تاریخی افسانہ نگاری کے مرکزی سلسلے ارطغرل کے نام پر اپنے نوزائیدہ بچوں کو یہ نام دے رہے ہیں۔ایڈونچر ٹیلی ویژن سیریز میں ان لوگوں کی زندگی اور حالات دکھائے جارہے ہیںجنہوں نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وادی کشمیر کے کسی اسپتال میں بچوں کی پیدا ئش کے بعد والدین نے اس کا نام بھی ارطغرل رکھا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بچے کا اسپتال سے دیا گیا نسخہ جس پر اس کا نام ارطغرل تحریر ہے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.